نواز شریف نے الیکشن 2013 میں دھاندلی کا اعتراف کرلیا


اسلام آباد (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف نے 2013 کے الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف کرلیا، ان کو آئندہ الیکشن میں شکست نظرآ گئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف نے 2013 کے الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف کرلیا، ان کو آئندہ الیکشن میں شکست نظرآ گئی ہے۔ نواز شریف ہمت کریں اور بتا ہی دیں کہ کون سازش کر رہا ہے، عوام جاننا چاہتے ہیں شہباز شریف سعودی جہاز پر کیوں گئے؟

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نے پنجاب ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پردے کے پیچھے کہانی نہ رکی تو4 سال کے راز عوام کو بتاؤں گا۔ میں بتاؤں گا کہ کیا کچھ ہونے جا رہا ہے، اگر یہ کارروائیاں نہ رکیں تو سارے ثبوت قوم کے سامنے رکھوں گا۔ کسی کو قوم پر مسلط کرنے کے منصوبے نہ بنائے جائیں، کسی لاڈلے کے لئے ہر روز نئی ڈیل یا ڈھیل تلاش نہ کی جائے، خفیہ کالز سے کسی کے راستے نہ باندھے جائیں، پاکستان کی تقدیر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات سے جڑی ہے، آج پھر انتخابات کو انجینئرڈ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔