’’نواز شریف نے بنیادی طور پر اسٹیبلشمنٹ کو دھمکی دی‘‘


اسلام آباد (24 نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کی پریس کانفرنس کے بعد سیاسی رہنماؤں اور تجزیہ کاروں نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  نوازشریف نے پرانی بات کی ہے، اس کو اہمیت دینے کی ضرورت نہیں۔

نواز شریف کی پریس کانفرنس پر سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر دانش نے کہا کہ اس قسم کی دھمکیوں کی توقع تھی کیونکہ نوازشریف کو مقدمات سے بچ نکلنے کی راہ نہیں مل پا رہی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف نے آئندہ انتخابات کو دھاندلی سے داغدار کرنے کی کوشش کی ہے۔

سینئرتجزیہ کار سعید قاضی نے کہا کہ نواز شریف نے بنیادی طور پر اسٹیبلشمنٹ کو دھمکی دی ہے۔ ان کے بیانیہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا نواز شریف نے بے بنیاد بات کی۔ اگر ان کے پاس واقعی کوئی بات ہے تو اسے سامنے لانے میں دیر نہ کریں۔

سینئر اینکر پرسن اور تجزیہ کار حامر میر نے کہا کہ انھوں نے پرانی بات کی ہے، جس کو اہمیت دینے کی ضرورت نہیں۔