محمد علی سدپارہ بغیر آکسیجن ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے بیس کیمپ پہنچ گئے


اسلام آباد (24 نیوز) عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا عزم سردیوں کی پرواہ نہیں کرنے دیتا۔ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ بغیر آکسیجن ماؤنٹ ایورسٹ سردیوں میں سر کرنے بیس کیمپ پہنچ گئے۔

بیس کیمپ سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی سدرپارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کی دعائیں ساتھ رہیں توسردیوں میں بغیر آکسیجن کے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کروں گا۔

خیال رہے کہ مہم جوئی کے دوران ماؤنٹ ایورسٹ میں درجہ حرارت منفی 55 تک گرسکتا ہے، جبکہ بیس کیمپ پر درجہ حرارت منفی 30 ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل محمد علی سدپارہ نانگا پربت کی چوٹی چاروں موسموں میں بغیرآکسیجن سرکرنے کا منفرد ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔