"بھارت نے ہمیشہ مذاکرات سے راہ فرار اختیار کی"


راولپنڈی(24نیوز)  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک افواج اپنا دفاع کرنا جانتی ہیں،صرف باتوں سےسرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوتی،پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کاکہناتھاکہ  پاک افواج اپنا دفاع کرنا جانتی ہیں، بھارت سےتعلقات میں سرفہرست مسئلہ کشمیر ہے، بھارتی انتخابات میں ہمیشہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن اوربھارت نے جنگ کی بات کی،صرف باتوں سےسرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوتی،جنگ کی دھمکیوں سےمسئلےحل نہیں ہوتے، جنگ کی بات بھارت اورامن کی بات ہمیشہ پاکستان نےکی،مذاکرات سےراہ فرار ہمیشہ بھارت نےکیا۔

میجرجنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہانڈیا نے ہمیشہ دھمکیاں دی ہے سرجیکل اسٹرائیک کی بات مت کریں ہم آپ کا ڈراون تک نہیں آنے دیں گے،بھارت سےکئی بار کہہ چکےہم امن کی طرف بڑھناچاہتےہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی استحکام ہوگاتوملک آگےبڑھےگا،جمہوریت ہوگی تبھی پاکستان آگے چلے گا، الیکشن سےتبدیلی ہی آتی ہےفوج کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں، خیبرپختونخوااورفاٹاکےعوام کوبہادری پرسلیوٹ کرتاہوں۔

فغانستان  کے مسئلہ پر بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہامریکاافغانستان سےجائےتوترقیاتی کام جاری رہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں آئی ڈی پیزکوسب کچھ چھوڑکرباہرجاناپڑا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج نےایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گریا تھا،  بھارتی ڈرون طیارے کو ستوال سیکٹر پر گرایا گیا ہے۔