پی اے سی اجلاس کی صدارت نہیں کرینگے


اسلام آباد(24نیوز) اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہبازشریف کے کمردرد کی شدت میں اضافہ ہو گیا جس پر انہوں نے آج تمام مصروفیات منسوخ کردیں،  ڈاکٹروں کی جانب سے شہبازشریف کو مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی کمر درد میں شدید اضافے کے باعث تمام مصروفیات منسوخ کردیں ، ڈاکٹروں کی جانب سے شہبازشریف کو مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع کا کہنا تھا کہشہبازشریف نے آج قانون و انصاف سے متعلق کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنا تھی ،اپوزیشن لیڈرنے طبیعت ناسازی کے باعث کمیٹی اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی۔

 واضح رہے کہ ایم آر آئی ٹیسٹ میں شہبازشریف کے مہروں میں تکلیف کی علامات پائی گئی تھیں ،گزشتہ روز بھی ڈاکٹرز نے شہبازشریف کے مہروں کو معائنہ اور فزیو تھراپی کی تھی ۔