اوورسیز پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں: اسپیکرقومی اسمبلی

اوورسیز پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں: اسپیکرقومی اسمبلی


24نیوز : اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اوورسیزپاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعظم عمران خان ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے۔

  پاکستان تحریک انصاف نوٹنگھم نے اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرکے اعزاز میں استقبالیے کا اہتمام کیا، تقریب کے میزبان جاوید اقبال یوسفزئی اور فضل ربی تھے، استقبالیے میں تحریک انصاف برطانیہ کے صدر ریاض حسن خان، جنرل سیکریٹری باسط شاہ، عابد زمان خٹک، اکرام دریجا، شجل خان، زنیب خان، محمد الیاس اوررومی ملک شریک ہوئے۔

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جس نے ملک کو لوٹا ہے اس کا احتساب ہونا چاہیے، ہاوس کو بہتر اور قانونی تقاضوں کے مطابق چلانا فرض ہے۔

تقریب میں شریک دیگرمقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان انشا اللہ بہترملک بن کر ابھرے گا، ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررین نے اوورسیز کے مسائل بتاتے ہوئے ان کے حل کی ضرورت پربھی زوردیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی اسدقیصر نے اووسیز سے اسپیکر سیکریٹریٹ میں فوکل پرسن کی تعیناتی اورسرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کرنے کا بھی وعدہ کیا۔