ماہرہ خان دوسری شادی کب کریں گی؟

ماہرہ خان دوسری شادی کب کریں گی؟


لاہور (زین مدنی ) معروف اداکارہ ماہرہ خان  نے کہا ہے کہ جب انہیں لگا کہ شادی کرنی چاہیے وہ کر لیں گی۔

ٹوئٹر پر ادکارہ ماہرہ خان نے آسک ماہرہ کے  ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹر صارفین کے دلچسپ سوالوں کے دلچسپ جوابات دیئے۔ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے کئے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ ماہرہ خان  نے بتایا کہ انہیں عاطف اسلم کے تین گانے میری کہانی، ربا سچیا اور فلم بول کا گانا ہونا تھا پیاربہت پسند ہیں۔

 ایک صارف کے سوال ماہرہ نے بتایا کہ انہیں کھانے میں ہر قسم کی بریانی پسند ہے چاہیے چکن ہو ، آلو کے ساتھ ہو یا بنا  آلو کے ہو ۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت غصہ  آتا ہے اور میں کرتی بھی ہوں۔ شادی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ جب انہیں لگا کہ شادی کرنی چاہیے وہ کر لیں گی۔

واضح رہے ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عکسری سے کی، بعد ازاں شادی کامیاب ثابت نہ ہوسکی اور 2015 میں ماہرہ خان نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے لی تھی۔ طلاق کے بعد ماہر ہ خان اب اپنے بیٹے اذلان کے ساتھ رہتی ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔