وزارت مواصلات کا یوٹرن،ٹرانسپورٹرز حضرات کیلئے اچھی خبر

وزارت مواصلات کا یوٹرن،ٹرانسپورٹرز حضرات کیلئے اچھی خبر


اسلام آباد(اویس کیانی) وزارت مواصلات نےموٹرویز اور قومی شاہراوں پر بھاری جرمانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزارت مواصلات نے 11 دسمبر کو جاری کیا جانیوالا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، وزارتِ مواصلات نے موٹر ویز پولیس اور متعلقہ اداروں کو مطلع کردیا،ٹرانسپورٹرز کے ساتھ حکومت کے کامیاب مذاکرات کے بعد جرمانوں میں اضافہ واپس لیا گیا۔

وزارت مواصلات حکام کا کہناتھا کہ موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر جرمانے بڑھا کر دس ہزار تک کر دیئے تھے، تیز رفتاری پر 10 ہزار، اوور لوڈنگ پر 5 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا تھا،ابموٹرویز اور قومی شاہراوں پر بھاری جرمانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا ہے۔