پاکستانیو!میں آرہا ہوں، شین واٹسن کا اردو میں پیغام

پاکستانیو!میں آرہا ہوں، شین واٹسن کا اردو میں پیغام


( 24نیوز ) کوئٹہ گلیڈیٹر کےکھلاڑی شین واٹسن بھی اردو سیکھ گئے، واٹسن نے کہا کہ میں آرہا ہوں پاکستان،فتح بھی ہماری ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن میں شرکت کرنے کے لئےکوئٹہ گلیڈیٹر کے  آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن نے انگلش کی بجائے اردو میں  پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیو! میں شین واٹسن پاکستان آرہا ہوں،عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب پرپل فورس کو سپورٹ کریں،اس بار ہوگاکوئٹہ،کوئٹہ!

واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو   کا آغاز 20 فروری سے ہورہا ہے،لیگ کافائنل میچ 22 مارچ کو لاہور میں جبکہ ایونٹ میں لاہور میں 14، کراچی میں 9 ، راولپنڈی میں 8 جبکہ ملتان میں 3 میچز کھیلے جائیں گے۔