سوڈان کا عسکری طیارہ گرکرتباہ،اٹھارہ افراد ہلاک

سوڈان کا عسکری طیارہ گرکرتباہ،اٹھارہ افراد ہلاک


خرطوم( 24نیوز ) سوڈان کا عسکری طیارہ مغربی دارفر میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں چار بچوں سمیت اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  سوڈان کا عسکری طیارہ دارفور کے جنگ زدہ علاقے میں امدادی سامان لے کر جا رہا تھا، سوڈانی فوج کے ترجمان امیر الحسن کا کہنا ہے کہ ٹیک آف کرنے کے قریباً پانچ منٹ بعد تباہ ہوگیا۔

ہلاک ہونے والوں میں سات افراد طیارے کے عملے کے ہیں،اس کے علاوہ تین ججز ، آٹھ سویلین جن میں چار بچے بھی شامل ہیں لقمہ اجل بنے، طیارے کے تباہ ہونے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔