عائشہ احد تشدد کیس، چیف جسٹس کے حکم پر حمزہ شہباز کیخلاف مقدمہ درج


لاہور(24نیوز)  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے حکم پر  سابق (ن) لیگی ایم این اے حمزہ شہباز کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عائشہ احد کی درخواست پر سابق (ن) لیگی ایم این اے حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں تشدد سمیت ہراساں کرنے کی دفعات شامل ہیں، مقدمے میں ذوالفقار چیمہ، عتیق ڈوگر، رانا مقبول کو نامزد کیا گیا،تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر درج ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ احد کو دھمکیاں، چیف جسٹس نے حمزہ شہباز کو عدالت طلب کرلیا

مقدمہ درج ہونے سے قبل لاہور پولیس کے بڑوں نے سر جوڑ لئے، سی سی پی او آفس میں حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مشاورتی عمل جاری رہا جہاں سی سی پی او، ایس پی لیگل، ایس پی سٹی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ پولیس سٹیشن اسلام پورہ کا روزنامچہ بھی سی سی پی او آفس میں ہی بھجوا دیا گیا تھا۔