چیف جسٹس پاکستان کا لاہور جناح ہسپتال کا دورہ، انتظامیہ کو کھری کھری سنائی


لاہور (24 نیوز) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکا لاہور جناح اسپتال کا دورہ، چیف جسٹس نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ناقص انتظامات پراظہار برہمی، چیف جسٹس کے جناح اسپتال کا دورہ پرپولیس کا صحافیوں پرتشدد۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے جناح اسپتال کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے اسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا۔ ایم آرآئی مشین خراب ہونے پر ایم ایس کی سرزنش بھی کی۔

 یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: شیخ زاید ہسپتال میں کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے جدید آپریشن تھیٹرز تیار

دوسری جانب میاں ثاقب نثار کے جناح اسپتال کے دورہ کے موقع پر پولیس نے صحافیوں پر تشدد کیا۔ پولیس صحافیوں کو چیف جسٹس سے بات کرنے سے روکتی رہی، آخر چیف جسٹس نے صحافی کوپاس بلاکر بات سنی۔