ویمن ایشیاء کرکٹ کپ میں پاکستانی "کڑیوں"نے تھائی لینڈ کے چھکے چھڑوادیے


 24  نیوز: پاکستان ویمن ٹیم نے ویمن ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں تھائی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، ناہیدہ خان نے 38رنز بناکر پاکستانی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردارادا کیا، بھارت اور سری لنکا کی ویمں ٹیموں نے بھی پہلے روز کامیابی حاصل کی۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق یمن ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو شکست دے دی، تھائی لینڈ کی ٹیم آٹھ وکٹوں پر 67رنز بنائے، ناہیدہ خان نے 38 رنز بنا کر پاکستانی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردارادا کیا۔ بھارت اور سری لنکا کی ویمن ٹیموں نے بھی پہلے روز کامیابی حاصل کی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: چیمپئنزٹرافی کا مشن لیے قومی ہاکی ٹیم ہالینڈ روانہ

ملائشیا کے دارلحکومت کوالاالمپور میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 67بناسکی۔ ناتاکن چنٹم اور سورن نرائن 17،17 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی طرف سے ثنا میر نے دو جبکہ دانیا بیگ، ندا ڈار، نصرہ سندھو اور کائنات امتیاز نےایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان ویمن ٹیم نے 14ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 70رنز بناکر میچ میں کامیابی اپنے نام کرلی۔ پاکستان کی طرف سے ناہیدہ خان 38 اور جویریہ خان 18 رنزبنا کر نمایاں رہیں۔ ناہیدہ خان کو ویمن آف دی میچ قراردیا گیا۔