پاکستانی فلم" گم "کی ریلیز سے پہلے ہی دھوم مچ گئی


اسلام آباد(24نیوز) پاکستانی فلم " گم "کی ریلیز سے پہلے ہی دھوم مچ گئی، فلم پانچ عالمی ایوارڈز کی اسکریننگ فہرست میں شامل کرلی گئی، فلم پاکستان میں اسی سال ریلیز ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک فلم اکیڈمی سے تعلیم یافتہ نوجوان عمار لاثانی اور کنزا ضیا نے دوکرداروں پر مبنی تھریلر ڈراما فلم تیار کرلی۔ سینیر صحافی شکیل انجم کی پروڈکشن پر مبنی فلم گم اب انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور برطانیہ کے سی کے ایف انٹرنیشنل فلم فیسٹول سمیت مختلف ممالک میں اسکریننگ فہرست میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ارباز خان نے انڈین پریمیئر لیگ میں سٹے بازی کا اعتراف کرلیا

  فلم ڈائریکٹر کنزا ضیا کا کہنا ہے وہ آئندہ بھی اس طرح کی فلم بنائیں گی جو عالمی سطح پر پاکستان فلم انڈسٹری کی نمائندگی کرے۔ امید ہے فلم کو عالمی سطح پر بھی سہراہا جائیگا۔ فلم میں پاکستانی اسٹارز سمیع خان، شمیم خان اور شمعون عباسی کردار کے جوہر دیکھائیں گے۔ فلم اسی سال پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔