سینٹ الیکشن:ذاتی مصروفیت یا کوئی اور وجہ، عمران خان نے ووٹ کاسٹ نہ کیا


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ آف پاکستان کے انتخابات آج کا عمل مکمل ہو گیا۔ جس کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں دن بھر پولنگ جاری رہی اور ارکان اپنے ووٹ کاسٹ کر تے رہے۔ تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ووٹ نہ کاسٹ نہ کیا۔
اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کچھ اور مصروفیات ہیں، شاید وہ آج نہیں آسکیں گے۔سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ جمہوریت کے لیے اچھی بات نہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سینیٹ انتخابات، پولنگ کا وقت ختم،غیر سرکاری نتائج آنا شروع 
یاد رہے کہ سینیٹرز کی آئینی مدت 6 برس ہے اور ہر 3 برس بعد سینیٹ کے آدھے ارکان اپنی مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجاتے ہیں اور آدھے ارکان نئے منتخب ہوکر آتے ہیں۔
اس مرتبہ بھی سینیٹ کی آدھی یعنی 52 نشستوں پر انتخابات ہوئےہیں، جس کے لیے 131 امیدوار آمنے سامنے آئے۔پنجاب کی 12 نشستوں پر 20 امیدوار، سندھ کی 12 نشستوں پر 33 امیدوار، خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے 27 امیدوار، بلوچستان کی 11 نشستوں پر 25 امیدوار، فاٹا کی 4 نشستوں پر 24 اور اسلام آباد کی 2 نشستوں پر 5 امیدوار مد مقابل تھے۔