سینیٹ الیکشن:وہاڑی سے ن لیگی ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کا ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا اعلان


اسلام آباد (24نیوز) این اے 169 وہاڑی سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے ختم نبوت ﷺ قانون میں ترمیم کے معاملے پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، انہوں نے سینیٹ کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے سے بھی انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 169 وہاڑی سے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے ختم نبوت ﷺ قانون میں ترمیم کے معاملے پر مسلم لیگ ن سے کنارہ کشی اختیار کرلی، انہوں نے سینیٹ کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے سے بھی انکار کردیا۔
طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ میں ایسی پارٹی کو ووٹ کیوں دوں جس نے ختم نبوت ﷺ قانون میں ترمیم کی ہو، ختم نبوت ﷺ پر وار کرنے والوں کو ووٹ نہیں دے سکتا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔  سینٹ انتخابات کیلئے چاروں صوبائی،قومی اسمبلیوں میں پولنگ جاری
واضح رہے کہ طاہر اقبال چوہدری 2013 کے الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 169 سے آزاد حیثیت میں رکن منتخب ہوئے تھے، انہوں نے الیکشن کے دوران مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما تہمینہ دولتانہ کو شکست دی تھی۔ طاہر اقبال چوہدری بعد ازاں مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے تھے، اس سے قبل وہ مسلم لیگ ق کا حصہ تھے۔