تیر نے چار شیروں کا شکار کرلیا


کراچی(24نیوز) پیپلز پارٹی ن لیگ کی مزید 4 وکٹیں گرانے کو تیار، ٹھٹہ کے شیرازی گروپ کےسربراہ اعجاز شاہ شیرازی پیپلز پارٹی کے کیمپ میں شامل جبکہ کراچی سے منتخب ہمایوں خان اور حاجی شفیع جاموٹ بھی پیپلز پارٹی کے کیمپ میں شامل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تیر نے ایک ساتھ 4 شیروں کا شکار کردیا۔ ٹھٹہ کا شیرازی گروپ  نواز لیگ سے ناراض ہوگیا۔ شیرازی گروپ کا سربراہ اعجاز شاہ شیرازی پیپلز پارٹی کے کیمپ میں شامل ہوگیا۔اعجاز شاہ شیرازی اپنے آزاد رکن سندھ اسمبلی امیر حیدرشاھ شیرازی کو بھی پیپلز پارٹی کے کئمپ میں لے گئے۔کراچی سے منتخب ہمایوں خان اور حاجی شفیع جاموٹ بھی پیپلز پارٹی کے کئمپ میں بیٹھ گئے۔