سینیٹ الیکشن، ووٹرز کو 30،30کروڑ کے تحفائف دیئے گئے: شاہد شنواری


اسلام آباد(24نیوز) شاہد شنواری نے سینیٹ الیکشن کو برادرازم قرار دے دیا انھوں نے کہا جس کے رشتہ دار ایم این اے ہوں وہی سینیٹر بن سکتا ہے۔

فاٹا کے امیدوار شاہد شنواری نے کہا کہ جن کو سینیٹر بنایا جا رہا ہے ان کا قبائلوں سے کوئی تعلق نہیں، ہارس ٹریڈنگ کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

شاہد شنواری نے کہا کہ ووٹرز کو 30،30کروڑ روپے کے تحفائف دیئے جا چکے ہیں،  حکومتی امیدوار جیت گئے،عوامی امیدوارناکام ہوگئے۔

مزید اس ویڈیو میں دیکھیں: