بچوں کی لڑائی کے دوران پولیس اہلکار طیش میں آگیا

بچوں کی لڑائی کے دوران پولیس اہلکار طیش میں آگیا


(24نیوز) کراچی میں بچوں کی لڑائی کے دوران پولیس اہلکار آپے سے باہر ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق قانون کےمحافظ اورعوام کی جان ومال کے رکھوالے خود ہی لوگوں کی جان کے دشمن بن گئے،گزشتہ روزبچوں کی لڑائی کے دوران پولیس اہلکارالطاف نے فائرنگ کرکے دوافرادکوزخمی کردیا،پولیس اہلکارکے خلاف شاہ لطیف ٹاون میں اقدام قتل کامقدمہ درج کرلیا گیا۔

والدین کاکہناتھاکہ بچوں کی لڑائی کے دوران بجائے ان کی صلح کرانے کےپولیس اہلکار الطاف نے فائر کرتے ہوئےہمارے بیٹے کو زخمی کیا اورفرار ہوگیا،ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیابیٹے کی حالت تشوناک ہے۔

پولیس کاکہناتھا کہ ملزم کی تلاش جاری ہے اور جلد ہی اس کے کو گرفتار کرکے تمام وقوعہ کی تحقیقات کی جائیں گی۔