بھارت دنیا کا سب سے۔۔۔عالمی ادارہ صحت نے طمانچہ دے مارا


24 نیوز: عالمی ادارہ صحت نے آئینہ دکھادیا، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کو دنیا کا آلودہ ترین شہرقرار دے دیا گیا، 20آلودہ ترین شہروں میں 14شہربھارت کے نکلے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پرہر وقت الزامات لگانے والا بھارت ہمیشہ اپنے چہرہ دیکھنابھول جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے ہندوستان کو اس کا چہرہ دکھا دیا۔ فضائی آلودگی سے متعلق رپورٹ جاری کی تو بھارت کو بتا دیاکہ دنیا کے 20آلودہ شہروں میں 14 ہندوستان کے اپنے ہیں۔

واضح رہے کہ نئی دہلی  کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ممبئی ، پٹنا ، آگرہ ، واراناسی ، جے پور اور جودھ پور بھی اتنے آلودہ ہیں کہ یہاں سانس لینا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ دیگر آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر مصر کا شہرہ قاہرہ ، تیسرے نمبر پر بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکا ہے۔

علاوہ ازیں چوتھے آلودہ ترین شہر کے لئے آ جا کے پھر بھارت کے شہر ممبئی کا نام آتا ہے۔ فضائی آلودگی سے ہر سال 42لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان کا کوئی شہر پہلے آلودہ ترین شہروں میں شامل نہیں۔