کوٹ ادو : ٹی ایچ کیو ہسپتال میدان جنگ بن گیا


کوٹ ادو(24نیوز) کوٹ ادو میں ٹی ایچ کیو ہسپتال میدان جنگ بن گیا۔ زخمیوں پرکرسیوں راڈزکا خوب استعمال کیا گیا۔ کسی کے ہاتھ میں ڈنڈا تو کسی کے ہاتھ میں ڈرپ لگانے والا اسٹینڈ، کسی نے کرسیوں سے ہی مخالفین کی دھلائی کردی۔ تشدد کی فوٹیج ٹوئنٹی فور نیوز نے حاصل کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو میں دوگروپوں کے درمیان زمین کے تنازع پرجھگڑا ہوا۔ جوپہلے تصادم میں بدلا پھرفائرنگ ہوئی جس کے باعث بارہ افراد زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا گیا۔مخالفین میں انتقام کی آگ ٹھنڈی نہ ہوئی۔ اور سرور شہید اسپتال پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے دھاوابولتے ہوئے زخمیوں پر کرسیوں ا ور راڈز کا خوب استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ غازی خان کی بہنوں کیلئے زندگی عذاب بن گئی

  کسی کے ہاتھ میں ڈنڈا تھا کسی کے ہاتھ میں ڈرپ لگانے والا اسٹینڈ، کسی نے کرسیوں سے ہی مخالفین کی دھلائی کی۔ڈرکے مارے ڈاکٹروں سمیت اسپتال کاعملہ بھاگ گیا، پولیس موقع پر نہ پہنچی۔ زخمیوں پر تشدد ہوتا رہا۔ تشدد اور مارکٹائی کی فوٹیج ٹوئنٹی فور نیوز نے حاصل کرلی۔اسپتال میں توڑ پھوڑ اور تصادم پردو گروپوں پرمقدمہ درج کر لیا گیا۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ جنہیں نشتر اسپتال منتقل کردیاگیا۔ ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito