پاکستانی طالبہ جویریہ سلیم نے وٹامن ڈی کاایک اورفائدہ ڈھونڈنکالا


24 نیوز: ہڈیوں کی مضبوطی اوراعصاب کی نشوونما کی بات ہوتووٹامن ڈی کاخیال فوراذہن میں آتاہے، لیکن پاکستانی طالبہ جویریہ سلیم کی تحقیق نے وٹامن ڈی کاایک اورفائدہ ڈھونڈنکالا،اب خوراک کی قلت کے شکاربچوں کووٹامن ڈی کے استعمال سے تندرست و تواناکیاجاسکےگا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا میں 2کروڑسے زائدبچے خوراک کی کمی کاشکارہیں۔جس کی وجہ سے ان کی ذہنی اورجسمانی نشوونما نہیں ہوپاتی۔لیکن اب وزن کی کمی کے شکاربچوں کی بہترنشوونماہوسکے گی۔ پاکستانی طالبہ نےخوراک کی کمی کے شکاربچوں کا وز ن بڑھانے ترکیب ڈھونڈنکالی۔ پنجاب یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی طالبہ جویریہ سلیم نے تحقیق کی ہے کہ وٹامن ڈی کے بھرپوراستعمال سے بچوں کے وزن میں تیزی سے اضافہ کیاجاسکتاہے۔

واضح رہے کہ وٹامن ڈی سورج کی شعاعوں میں ہوتا ہے اس لیے ڈاکڑز کا بھی کہنا ہے کہ صبح  سورج کی کرنیں بچوں کی ہڈیوں کی نشونما کہ لیے بہت ضروری ہیں۔

پاکستان میں 1 کروڑ40 لاکھ بچے غذاکی کمی کاشکارہیں ۔جس کے باعث بچوں کی ذہنی وجسمانی نشونما شدیدمتاثرہورہی ہے۔وٹامن ڈی پر کی جانے والی حالیہ تحقیق نہ صرف پاکستان بلکہ دنیابھرمیں غذائی قلت کے باعث کم وزنی کے شکار بچوں کی نشوونما میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

وٹامن ڈی ہڈیوں اورپٹھوں اوراعصاب کے لیے سونے کی حیثیت رکھتاہے ۔جبکہ بچوں میں دیر سے بولنے اورچلنے کی کمی کوبھی دورکرتاہے۔وٹامن ڈی کے حصول کاسب سے آسان ذریعہ سورج کی روشنی ہے۔