100 کے کارڈ پر 40روپے کٹوتی کیوں؟ چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا


 اسلام آباد (24 نیوز) 100روپے کے کارڈ پر 40روپے کٹوتی کیوں؟ چیف جسٹس کا موبائل کارڈز پرٹیکس کٹوتی کا ازخودنوٹس، اٹارنی جنرل اور موبائل فون کمپنیوں کو نوٹس جاری، حکومت اور موبائل کمپنیوں سے جواب طلب کرلیا۔

 

24 نیوز ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے موبائل کارڈز پر ٹیکس کٹوتی کے معاملہ کا ازخود نوٹس لے کر حکومت اور موبائل کمپنیوں سے جواب طلب کرلیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان آج مخالفین کی پانچ وکٹیں گرائیں گے

چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے کہا سوشل میڈیا پر آج کل موبائل کارڈ پر کٹوتی سے متعلق بہت بات ہو رہی ہے۔ یہ عوامی دلچسپی کا معاملہ ہے۔ 100روپے کے کارڈ پر 40 روپے کٹوتی ہوجاتی ہے۔

 چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ موبائل کارڈز پر کونسےٹیکسزلاگو ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ تمام کمپنیاں منگل تک تفصیلی جواب جمع کروائیں۔ کیس کی سماعت 8مئی کومقررکردی گئی۔