اٹک میں دہشتگردوں کا بس پر حملہ، ایک شخص جاں بحق


اٹک (24 نیوز) اٹک میں دہشتگردوں کا بس پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، 9 زخمیوں میں3 خواتین اور ایک بچہ شامل، 4 زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن ،پی ٹی آئی کو لاہور میں بڑا دھچکا، پیپلز پارٹی نے چھکے چُڑوا دیے

24 نیوز ذرائع کے مطابق اٹک کے قریب بسال روڈ پر موٹر سائیکل دہشت گرد نے بس پرحملہ کردیا۔ بسال کی طرف سے آنے والی مسافر کوچ جب ڈھوک گاما کے قریب پہنچی تو موٹرسائیکل سوار دہشت گرد نے بس پر فائرنگ کرتے ہوئے اپنے آپ کو بس کے ساتھ دھماکہ سے اڑا دیا۔

خبر لازمی پڑھیں: عمران خان کے باؤنسرز۔۔۔سیاسی مخالفین کی بڑی وکٹیں گرا دیں

جس کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت 3 افراد جاںبحق اور 9 زخمیوں ہو گئے۔ اطلاع پر پولیس اور حساس اداروں کے اہلکار موقع پہنچ گئے۔ ریسکیو 1122 کی گاڑیوں نے موقع سے جاںبحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں سے 4 زخمیوں کو انتہائی تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کردیا۔ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ دوسری جانب پولیس اور حساس اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔