’’نگران وزیر اعظم کے لیے قائد حزب اختلاف جو نام دیں گے قبول ہوگا‘‘

’’نگران وزیر اعظم کے لیے قائد حزب اختلاف جو نام دیں گے قبول ہوگا‘‘


اسلام آباد (24 نیوز) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے لیے قائد حزب اختلاف جو نام دیں گے قبول ہوگا، نگران وزیر اعظم ریٹائرڈ جج، بیوروکریٹ، بزنس مین اور ریٹائرڈ جرنیل ہوسکتا ہے، خلائی مخلوق انتخابات کروائے گی۔

شہر اقتدار میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کے لیے قائد حزب اختلاف سے جو نام آئے گے قبول ہوگا۔ میرے پاس اختیار ہے، فوراً فیصلہ ہوگا، الیکشن شفاف ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کی نااہلی فیصلہ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر 

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم ریٹائرڈ جج، بیوروکریٹ، بزنس مین اور ریٹائرڈ جرنیل ہوسکتا ہے۔ کسی ریٹائرڈ جنرل کا نام ابھی تک تجویز نہیں ہوا۔  نگران وزیر اعظم کوئی بڑا عہدہ نہیں۔ خلائی مخلوق انتخابات کروائے گی۔ نواز شریف کل بھی تھے آج بھی ہیں اور کل بھی ہوں گے۔اسلام آباد میں صحافیوں پر تشدد کے حوالے سے وزیراعظم کاکہنا تھا کہ میں معذرت چاہتا ہوں جس نے صحافیوں پر تشدد کیا ہے۔

ن لیگ شرح نمو میں اضافہ کے لیے کوشاں ہے۔ہم اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔ حکومت مدت پوری کر رہی ہے۔ ہمیشہ یہی کہا کہ میرے وزیر اعظم نواز شریف ہیں۔ نواز شریف نے جو ڈائریکشن دی، اس پر کام کررہے ہیں۔ ہم نے اپنی کارکردگی سے مینڈیٹ حاصل کیا ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں: عمران خان کے باؤنسرز، سیاسی مخالفین کی بڑی وکٹیں گرا دیں 

جو لوگ پارٹی چھوڑ کر گئے ان کا ذاتی مسئلہ ہے۔ کچھ لوگوں کے چھوڑنے سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔ پوری امید ہے آئندہ انتخابات میں ن لیگ کامیاب ہو گی۔ ملک بھر میں ن لیگ کے بہترین کارکن اور امیدوار موجود ہیں۔ 

عمران خان دکھائیں کہ کے پی کے میں گیارہ نکات پورے کیے۔ کھینچا تانی سے ملک کا نقصان ہوتا ہے سیاسی پارٹیوں کا نہیں۔ نگران حکومت آئینی تقاضوں ہے، مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔