واپسی کے سوال پر شہباز شریف خاموش

واپسی کے سوال پر شہباز شریف خاموش


لندن(24نیوز) میاں صاحب آپ پاکستان کب جارہے ہیں،لندن میں صحافیوں کے سوال پرشہبازشریف نے جواب نہ دیا اور گاڑی میں سوار ہوکرچل دیئے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن میں قیام کی طوالت پر سوال سنا اور کان لپیٹ کر چل دیئے۔ شہباز شریف کی وطن واپسی جونہی تاخیر کا شکار ہوئی تو صحافیوں نے پیچھا شروع کر دیا۔ ایک سوال پر کہ میاں صاحب آپ وطن واپس کب جائیں گے؟ شہباز شریف نے  مکمل خاموشی اختیار کی۔  شہباز شریف اور سلمان شہباز ایک معروف بزنس مین کے ہمراہ کچھ کہے بغیر روانہ ہوگئے۔  شہباز شریف آج گاڑی میں بیٹھتے ہوئے کچھ پریشان بھی نظر آئے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔