"احتجاج ختم کرنے کیلئے حکومت نے جو قدم اٹھایا وہ مسئلے کا علاج نہیں"



اسلام آباد(24نیوز) احتجاج ختم کرانے کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا بیان سامنے آگیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ فی الوقت تو حکومت نے صرف فائر فائٹنگ ہی کی ہے ۔ انتہا پسندی اور پُرتشدد احتجاجی مظاہروں کا مستقل حل ڈھونڈنا ہوگا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ فی الوقت حکومت نے جو قدم اٹھایا ہے وہ اس مسئلے کا علاج نہیں ہے ۔

 واضح رہے کہ  سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کراچی، لاہور سمیت ملک بھر میں مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جس سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا،  سڑکیں، تعلیمی ادارے، مارکیٹیں، بازار، ایل ٹی سی اور میٹرو بس سروس بند ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، لیکن گزشتہ رات حکومت اور تحریک لبیک کے مابین  مذاکرات  کامیاب اور 5 نکاتی معاہدہ طے پانے کے بعد احتجاج اور دھرنے ختم ہوگئے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔