سعودی عرب ہمارے بغیر کچھ نہیں،ٹرمپ کا دعویٰ

سعودی عرب ہمارے بغیر کچھ نہیں،ٹرمپ کا دعویٰ


24نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا دعویٰ،کہتے ہیں سعودی عرب ہمارے بغیر کچھ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے تازہ ترین بیان میں کہنا تھا کہ انہوں نے سعودی شاہ کو بڑے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ سعودی عرب امریکی فوج کے بغیر دو ہفتے خود کو قائم نہ رکھ پائے گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم جو سعودی عرب کی حفاظت کر رہے ہیں ، اور مجھے سعودی فرما روا سے محبت ہے لیکن میں نے یہ بھی واضح کر دیا کہ ہم تمھاری حفاظت کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے اس تقریر میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ خاص انسیت رکھنے کا بھی اظہار کیا۔ امریکی صدر نے سعودی حکومت کے حوالے سے کہا کہ امریکی فوجی امداد کے بغیر سعودی بادشاہ اپنی حکومتی عملداری کا سلسلہ کسی صورت قائم نہیں رکھ سکتے۔ ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے یہ الفاظ شاہ سلمان کو کس وقت اور کس موقع پر کہے تھے۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ29 ستمبر کو سعودی بادشاہ کو ٹیلیفون کر کے علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ سعودی حکومتی نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس ٹیلی فونگ گفتگو میں شاہ سلمان کے ساتھ امریکی صدر نے خام تیل کی عالمی منڈیوں میں فراہمی کے تسلسل اور عالمی اقتصادی پیداوار کی شرح پر بھی بات چیت کی.