مسلم لیگ ن کے خواجہ احمد احسان کو شکست، پی ٹی آئی کے شہزاد وسیم سینیٹر منتخب

مسلم لیگ ن کے خواجہ احمد احسان کو شکست، پی ٹی آئی کے شہزاد وسیم سینیٹر منتخب


لاہور( 24نیوز ) مسلم لیگ ن کے خواجہ احمد احسان کو شکست، پی ٹی آئی کے شہزاد وسیم سینیٹر منتخب ہوگئے، شہزاد وسیم نے 181 ووٹ جبکہ خواجہ احمد احسان 169 ووٹ حاصل کر سکے۔

پنجاب اسمبلی : سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ جاری

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی خالی کی گئی سینیٹ نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پنجاب اسمبلی میں پولنگ کا عمل جاری ہے، تحریک انصاف کے شہزاد وسیم، نون لیگ کے خواجہ احمد حسان مد مقابل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چودھری محمد سرور کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پنجاب اسمبلی میں پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام چار بجے تک جاری رہے گا۔ سینیٹ کی سیٹ کیلئے تحریک انصاف کے شہزاد وسیم اور نون لیگ کے خواجہ احمد حسان کے درمیان کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔ پنجاب اسمبلی کے ٹوٹل ارکان اسمبلی 353 ہیں۔ اب تک چودھری محمد سرور کی خالی نشست پر 40 ووٹ کاسٹ ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی تعداد 174، مسلم لیگ ( ن) کے ارکان کی تعداد 159، پیپلز پارٹی کے ممبران کی تعداد 7 اور اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے ارکان کی تعداد 10 ہے۔
تحریک انصاف کے امیدوار وسیم شہزاد کو سینیٹ الیکشن میں پنجاب اسمبلی سے 188 ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ تحریک انصاف کے 176 ارکان اسمبلی، مسلم لیگ (ق) کے 10 ارکان وسیم شہزاد کو ووٹ دیں گے۔ تحریک انصاف کو 2 ازاد اورایک راہ حق پارٹی کے ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے اگر پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا تو خواجہ احمد حسان کو 166 ووٹ ملیں گے-
یادرہے کہ سینیٹ کی نشست چودھری محمد سرور کے گورنر بننے پر خالی ہوئی تھی۔