شہباز شریف ناراض ہوگئے


اسلام آباد( 24نیوز )مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف ناراض ہوگئے مگر کیوں؟اور کس سے؟۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن احتساب عدالت اسلام میں گئے جہاں واپسی پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی، انہوں نے کہا کہ رانا مشہود کے بیان پر پارٹی نے موقف دے دیا ہے، انہوں نے غیر ذمہ دارانہ بات کی جس پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کروں گا۔

ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا کوئی ڈیل ہوئی ہے؟ جواب میں شہباز شریف نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایسی بات کریں جس کا کوئی سر پیر ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رانا مشہود نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے (ن) لیگ کے معاملات کافی حد تک ٹھیک ہوگئے ہیں جب کہ ان کے بیان پر پارٹی نے نوٹس لیا ہے اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی رد عمل دیا تھا۔

احتساب عدالت آمد پر مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے صحافیوں نے رانا مشہود کے بیان پر سوالات کیے۔