کلبھوشن یادیو کیس عالمی عدالت انصاف میں سماعت کے لیے مقرر

کلبھوشن یادیو کیس عالمی عدالت انصاف میں سماعت کے لیے مقرر


 ( 24 نیوز ) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری تک ہوگی, عالمی عدالت انصاف نے اعلامیہ جاری کردیا۔

عالمی عدالت انصاف اعلامیہ کے مطابق 19 فروری کودن 10 سے ایک بجے تک پاکستان دلائل دے گا، جبکہ 18 فروری کو دن 10 سے ایک بجے تک بھارت دلائل دے گا۔اعلامیہ عالمی عدالت انصاف کے مطابق 20 فروری کو 3 سے ساڑھے4 بجے تک بھارت دلائل دے گا جبکہ عالمی عدالت انصاف 21 فروری کو ساڑھے 4سے6 بجے تک پاکستان دلائل دے گا۔

یاد رہے کہ کلبھوشن یادیو 3 مارچ 2016 کو  صوبہ بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں اور بھارتی جاسوس نے تمام الزامات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کیا ہے۔