ضمنی انتخابات: ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں معاملات طے پا گئے

ضمنی انتخابات: ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں معاملات طے پا گئے


اسلام آباد ( 24 نیوز ) آپ ہمارے ہم آپ کےامیدوارکی حمایت کریں گے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن کےرہنماؤں کی اہم سیاسی بیٹھک ہوئی، جس میں 14 اکتوبر کےضمنی انتخابات میں دونوں جماعتوں نے مشترکہ امیدوار لانے پر اتفاق کیا، انتخابی مہم بھی اکٹھی چلائی جائے گی، اس سلسلے میں دیگرجماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سندھ میں پیپلز پارٹی جبکہ پنجاب کے اکثر حلقوں میں پیپلز پارٹی ن لیگ کوسپورٹ کرے گی۔

اپوزیشن جماعتوں کو قریب لانے کی ایک اور کوشش اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش پر ہوئی جہاں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے ان سے ملاقات کی اور اپوزیشن کی صف بندی کا ٹاسک ایک بارپھر جے یو آئی ف کے سربراہ کو سونپ دیا، میڈیا سے گفتگو میں دونوں رہنماوں نے وفاقی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

سیاسی قائدین نے واضح کیا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن کا حق ہےجو اسے نہیں دیا گیا تو یہ پارلیمنٹ پر حملے کے مترادف ہوگا۔