اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر اورسونا بھی مہنگا

 اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر اورسونا بھی مہنگا


کراچی(24 نیوز) اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی، تاہم کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی، جبکہ ڈالر عالمی مارکیٹ مین قیمت بڑھنے سے پاکستان میں سونا ایک ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا۔

بڑے کاروباری افراد کی آرمی چیف سے ملاقات کا اسٹاک مارکیٹ پر کافی مثبت اثر ہوا، مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس تین سو اٹھاسی پوائنٹس کے اضافہ سے بتیس ہزار سات سو باون پر بند ہوا، شئیرز کی خرید و فروخت میں بھی 79 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، شئیرز کی مجموعی مالیت انہتر ارب پندرہ کروڑ روپے بڑھ گئی۔

کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 پیسے کے اضافے سے 157 روپے 36 پیسے رہی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے مہنگا ہو کر 156 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ مین سونا مہنگا ہونے کے باعث مقامی مارکیٹوں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی، سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کے اضافے سے 87 ہزار 4 سو روپے ہو گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer