شہیدوں کی سرزمین،جہاں تین نشان حیدر حاصل کرنیوالے سپرد خاک ہیں

شہیدوں کی سرزمین،جہاں تین نشان حیدر حاصل کرنیوالے سپرد خاک ہیں


گجرات ( 24 نیوز ) گجرات کو شہیدوں کی سرزمین کہا جاتا ہے، جس کے تین بہادر  سپوتوں ںے اپنی جان کے نذرانے پیش کرکے نشان حیدرحاصل کیے جو گجرات کے باسیوں کے لیے کسی شان وشوکت سے کم نہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کے تین بہادر  سپوتوں نے پاکستان کی سرزمین کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کےنذرانے پیش کرنے سے بھی گریز نہ کیا، نشان حیدر حاصل کرنے والوں میں میجرراجہ عزیز بھٹی شہید، میجر شبیر شہید اور میجراکرم شہید سرفہرست ہیں جن کی شہادت پرآج بھی پوری قوم کو فخر ہے۔
1965 کی جنگ ہو یا 1971 کی پاکستان فوج کے ان بہادرسپوتوں نے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیئے اوردشمن کے کئی ٹینک بھی تباہ و برباد کردیئے، بہت سے دشمنوں کو واصل جہنم کیا جس کے بعد دشمن بھاگنے پرمجبورہو گئے۔
پاکستان فوج کے ان بہادر سپوتوںپرآج بھی پوری قوم فخر کرتی ہے۔ اے راہے حق کے شہیدو وفا کی تصویرو تمہیں وطن کی فضائیں سلام کہتی ہیں۔قوم کے ان بہادر  سپوتوں
نے جہاں ایک طرف اپنی جان کے نذرانے دے کر نشان حیدر حاصل کیے وہی ان عظیم شہیدوں پرقوم کو فخربھی ہے۔