امریکی باکس آفس پرکریزی رچ ایشین چھا گئی

07:36 PM, 3 Sep, 2018

شازیہ بشیر

24نیوز : ہالی وڈ میں کامیاب ہونے والی نئی فلم کریزی رچ ایشنز امریکی باکس آفس پر چھا گئی اور پونے تین ارب روپے کما لئے ۔

کریزی رچ ایشنز ہالی وڈ کی پہلی ایسی فلم ہے جس میں ایک عرصہ بعد زیادہ تر کاسٹ ایشین اداکاروں پر مشتمل ہے۔ یہ فلم اس وقت شمالی امریکہ کے باکس آفس میں ٹاپ پر ہے۔اس رومانٹک کامیڈی میں ایک عام ایشین امریکی خاتون کو ایک انتہائی امیر بوائے فرینڈ سے پیار کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس بات کی امید کی جارہی ہے کہ یہ فلم ایشیا میں اچھی کمائی کرے گی۔

رنگارنگ کپڑوں اور دولت کی چکاچوند سے بھرپور اس فلم کا مرکزی کردار معاشیات کی پروفیسر ریچل چو ہیں۔ یہ کردار امریکی اداکارہ کونسٹینس وو نے ادا کیا ہے۔ہالی وڈ کی فلمیں دا گریٹ وال اور دی بیسٹ ایگزاٹک میری گولڈ ہوٹل کو اس بات پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ ان میں لیڈ رول سفید فام امریکی اداکاروں نے ادا کیا اور ایشین اداکاروں کو غیر اہم کرداروں میں دیکھا گیا۔

مزیدخبریں