کراچی میں بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں

کراچی میں بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں


کراچی (24نیوز) کراچی میں ہونے والی موسمی بارشوں نے جہاں شہر کا درجہ حرارت کم کیا وہیں سڑکرں پر کئی کئی فٹ کھڑے پانی نے شہریوں کا پارہ ہائی کر دیا ،محکمہ موسمیات بارش کی کتنا ہی پہلے اطلاع دے انتظامیہ پر کوئی فرق نہیں پڑتا.

کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ,جہاں موسم ہوا خوشگوار وہیں سڑکیں بھی بنی تالاب، نہ فٹ پاتھ دیکھائی دے نہ سڑک، کئی کئی جمع پانی کے سبب پہچان کرنا مشکل ہوگیا ۔ ملیرندی میں طغیانی کے باعث کورنگی کو شہر سے ملانے والی مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لئیے بند، عوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ محض نام کی ہے کام کی نہیں۔

ٹیپو سلطان قیوم آباد لیاقت آباد کی اندورنی اور مین شاہراوں پر بارش کا پانی موجود،  تیز بارش سے کئی علاقوں میں نالے ابل پڑے تو کئی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔