پارلیمان سپریم، باجوہ ڈاکٹرائن صرف سکیورٹی سے متعلق ہے: ترجمان پاک فوج

پارلیمان سپریم، باجوہ ڈاکٹرائن صرف سکیورٹی سے متعلق ہے: ترجمان پاک فوج


اسلام آباد(24نیوز) ترجمان پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں داعش کاکوئی وجود نہیں۔ پارلیمان سپریم ہے۔ باجوہ ڈاکٹرائن صرف سیکورٹی سے متعلق ہے۔

     ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہرپاکستانی کی خواہش ہے حکومت مدت پوری کرے اور الیکشن وقت پرہوں۔ حلقہ بندیوں سے فوج کا کوئی تعلق نہیں۔ حکومت فیض آباد دھرنے سے متعلق عدالتی احکامات پرعمل کرے۔ کوئی قانون کو ہاتھ میں لے تو حکومتی مشینری کو حرکت میں آنا چاہیے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکشمیری بھائیوں کی ہر طرح سے سفارتی حمایت کی جارہی ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پارلیمان سپریم ہے۔ باجوہ ڈاکٹرائن صرف سیکورٹی سےمتعلق ہے۔ ہرپاکستانی چاہتا ہے حکومت مدت پوری کرے الیکشن وقت پر ہوں۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے معاملے سے فوج کا کوئی تعلق نہیں۔ حکومت فیض آباد دھرنےسےمتعلق عدالتی احکامات پر عمل کرے۔ کوئی قانون ہاتھ میں لےتوحکومتی مشینری کوحرکت میں آنا چاہیے۔ کشمیری بھائیوں کی ہرطرح سےسفارتی حمایت کی جارہی ہے۔