مشرف نے آئین کو جوتے کی نوک پر رکھا: مریم نواز


فیصل آباد(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی خاتون رہنما مریم نوازنے کہا ہے کہ مشرف نے آئین کو جوتے کی نوک پر رکھا، اب کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ن لیگ کی جانب سے فیصل آباد کے علاقہ سمندری میں بہت بڑے جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں نواز شریف، مریم نواز کے ساتھ حمزہ شہباز نے بھی شرکت کی۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا مشرف نے آئین کو جوتے کی نوک پر رکھا، اب کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرپشن کا سو چ بھی نہیں سکتا،نواز شریف

انھوں نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نوازشریف کو نااہل کیا گیا،  اربوں کی کرپشن کا بول کر ایک اقامے پر نکال دیا گیا، ووٹ کی عزت ہی عوام کی عزت ہے، مریم نواز نے کہا کہ عوام ووٹ کی بےحرمتی کرنے والوں کو دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں جواب دیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کا ووٹر غصے میں ہے۔

سابق وزیراعظم کی صاجزادی مریم نواز نے جلسے میں موجود عوام سے کہا کہ وعدہ کرو ووٹ کی عزت اور اپنی عزت کراﺅ گے،  صرف ووٹ نہیں دینا بلکہ ووٹ پر پہرہ بھی دیناہے۔ وعدہ کرو کہ نوازشریف کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلو گے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی حکومت میں سی پیک پر کام ہوا ،حکومت نے بجلی کا بڑا بحران حل کیا ہے۔