جانور کتابیں پڑھنے لائبریری میں گھس آئے

جانور کتابیں پڑھنے لائبریری میں گھس آئے


وہاڑی(24نیوز) لائبریری میں لوگوں کا آنا جانا تو سمجھ میں آتا ہے مگر جانوروں کا آنا متعلقہ محکمے کی نا اہلی کے سوا اورکچھ نہیں. 
جب لوگوں نے مطالعہ سے منہ موڑا توجانوروں نے لائبریوں کا رخ کر لیا۔ ایسا ہی واقعہ وہاڑی میں پیش آیا ہے۔انسانوں سے ویران اور جانوروں سے آباد لائبریری میں بے شمار جانور جن میں گائے،بھینس،گدھے کے ساتھ ساتھ آوارہ کتے بھی سیر سپاٹا کرتے نظر آتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سمندر جاپانی لڑکی پر مہربان ہو گیا

گزشتہ 3 ماہ سے بلدیہ وہاڑی بغیر چیئرمین سے چل رہی ہے، اس وقت بلدیہ عظمیٰ کے تحت چلنے والے تمام ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں اہل علاقہ نےنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔