ڈی جی خان کی عدالتوں میں آوارہ کتوں نے ڈیرے ڈال دیئے

ڈی جی خان کی عدالتوں میں آوارہ کتوں نے ڈیرے ڈال دیئے


ڈیرہ غازی خان (24نیوز) ڈیرہ غازی خان کے ڈسٹرکٹ کورٹس کے احاطے میں آوارہ کتوں نے ڈیرے لگادیئے ہیں۔
 ڈی جی خا ن میں ڈسٹرکٹ کورٹس کے احاطے میں آوارہ کتوں کے گھومنے سے وکلاء،سائلین اور عدالتی عملہ آوارہ کتوں کے کاٹے جانے کے ڈر سے خوف محسوس کرنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جانور کتابیں پڑھنے لائبریری میں گھس آئے

وکلاء اور سائلین کا کہنا ہے انتظامیہ آوارہ کتوں کو ختم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ کورٹس کے ایریا سے آوارہ کتوں کو فوری نکالا جائے تاکہ کسی قسم کا نقصان نہ ہوا۔