کرکٹ ورلڈکپ، قومی ٹیم کے 23 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

کرکٹ ورلڈکپ، قومی ٹیم کے 23 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان


لاہور(24نیوز) کرکٹ ورلڈکپ کیلئےقومی ٹیم کےکپتان سرفرازاحمدسمیت23ممکنہ کھلاڑیوں کااعلان کردیاگیا،عمراکمل میگاایونٹ کی فلائٹ مس کرگئے۔ فائنل اسکواڈکااعلان 18 اپریل کو کیاجائے گا۔

 آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا،کپتان سرفرازاحمد سمیت 23 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے،ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 15 اور 16 اپریل کو ہوں گے.

ممکنہ کھلاڑیوں میں عابدعلی،آصف علی،بابراعظم،فہیم اشرف،فخر زمان، حارث سہیل،حسن علی،عماد وسیم، امام الحق، جنید خان،محمدعباس،محمدعامر،محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز شامل ہیں جبکہ شاداب،شاہین آفریدی،شان، شعیب ملک، شنواری محمد رضوان اوریاسر شاہ بھی ممکنہ اسکواڈ میں شامل ہیں.

عمر اکمل ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست سے بھی باہر ہیں،حتمی قومی ٹیم کا اعلان 18 اپریل کوکیاجائے گا۔ قومی ٹیم 23 اپریل کوانگلینڈ روانہ ہوگی،پاکستان ٹیم انگلینڈسے5 ون ڈےاورایک ٹی20 کھیلے گی،ورلڈکپ میں قومی ٹیم کاپہلا مقابلہ 31 مئی کوویسٹ انڈیزسے 3جون.کو انگلینڈ7جون کو سری لنکا12جون کو آسٹریلیا 16جون کو روایتی حریف بھارت 23جون کو جنوبی افریقہ 26جون کو نیوزی لینڈ 29جون کو افغانستان اور5جولای کو بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں اترےگا.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔