یوم شہدا ءپر پولیس کا اپنے جدا ہونیوالے ساتھیوں کو خراج عقیدت

یوم شہدا ءپر پولیس کا اپنے جدا ہونیوالے ساتھیوں کو خراج عقیدت


بنوں( 24نیوز )یوم شہدائے پولیس خیبر پختونخوا کی مناسبت سے بنوں میں بھی شہدائے کیساتھ اظہار یکجہتی کی گئی اور شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

بنوں میں یوم شہداءخیبر پختونخوا پولیس عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی قبروں پر ایس ایچ اوز کی نگرانی میں حاضری و سلامی دی گئی اللہ چوک کے مقام پر قائم لگائے گئے کیمپ میں پولیس اہلکاروں نے خون کے عطیات دیئے پولیس لائن ون سے ڈی ایس پی عقیق حسین کی قیادت میں ریلی نکالی جس سے خطاب کرتے ہوئے عقیق حسین نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس اپنے گھر بار ، بال بچوں کی پرواہ کئے بغیرجو دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ ی ہے وہ اس کے قابل بھی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کی انتہا،پانچ نوجوان شہید

خیبر پختونخوا پولیس نے کم تربیت یافتہ ہونے کے باوجود ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن فورس ہے اور پولیس اہلکار سے لیکر ڈی آئی جیز رینک تک کے آفسران نے قربانی پیش کی ہے۔