نئی حکومت آنے سے پہلے سٹاک مارکیٹ کو جھٹکا

نئی حکومت آنے سے پہلے سٹاک مارکیٹ کو جھٹکا


کراچی( 24نیوز ) پاکستان سٹاک ایکسچینج رواں ہفتے کے دوران ملکی سیاست کی طرح زبردست اتار چڑھاو کا شکار رہی،ہنڈردڈ انڈیکس میں 281 پوائنٹس کمی رکارڈ کی گئی، اس کے باوجود کاروبار اور شئیرز کی مالیت میں اضافہ رکارڈ کیا گیا۔
مقامی سرمایہ کاروں نے 2 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کے شئیرزخریدے اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے روز تو کافی تیزی دیکھنے میں آئی لیکن سیاسی جوڑ توڑ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث باقی چار روز کبھی تیزی اور کبھی مندی کی صورتحال رہی، اختتام ہفتہ پر ہنڈرڈ انڈیکس مجموعی طور پر 281 پوائنٹ کی کمی سے 42 ہزار 786 پر بند ہوا۔


تاہم شئیرز کی خرید و فروخت میں 22 فیصد اضافہ دیکھا گیا، اوسطاً روزانہ 28 کروڑ 37 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا،، جبکہ مارکیٹ میں شیئرز کی مجموعی مالیت میں 53 ارب 66 کروڑ روپے کا اضافہ رکارڈ کیا گیا،، ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری کے حجم میں ایک کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی،، جبکہ مقامی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر 2 کروڑ 64 لاکھ ڈالر مالیت کے نئے شئیرز خریدے۔