فیس بک کی جانب سے بچوں کیلئے مفت ڈیجیٹل لائبریری متعارف

فیس بک کی جانب سے بچوں کیلئے مفت ڈیجیٹل لائبریری متعارف


  24نیوز : فیس بک انتظامیہ نے بچوں کے لیے مفت ڈیجیٹل لائبریری متعارف کروائی ہے جس میں انٹرنیٹ سیکیورٹی، پرائیویسی اور فیس بک پر صحت مندانہ دوستی اور روابط سے متعلق ویڈیوز رکھی گئی ہیں۔

  فیس بک پر انٹرنیٹ سکیورٹی، پرائیویسی کی معلومات پر مشتمل ڈیجیٹل لائبریری متعارف ، پہلے مرحلے میں 18 اسباق انگریزی میں موجود ہیں جنہیں بہت جلد دنیا کی 45 مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔ اسے فیس بک کی ڈیجیٹل لٹریسی لائبریری کا نام دیا گیا ہے۔ فیس بک اس نئی سہولت سے نوعمر صارفین کو انٹرنیٹ کا استعمال ذمے داری کے ساتھ سکھانا چاہتا ہے۔ فیس بک نے کہا ہے کہ اس لائبریری کا مقصد دنیا بھر میں موجود 83 کروڑ نوعمر بچوں اور نوجوانوں کو ڈیجیٹل خواندگی، اس کے اصول اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک اب واٹس ایپ سے بھی مال کمائے گا 

لائبریری کے اسباق میں سوشل میڈیا کی خوفناک عادت، آن لائن بدتمیزی، پرائیویسی اور آن لائن سیکیورٹی جیسے امور پر رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔ فیس بک نے ہارورڈ یونیورسٹی میں واقع برکمان کلائن سینٹر کی ٹیم کی مدد سے یہ ڈیجیٹل لائبریری بنائی ہے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito