وارث شاہ آج ہوتے تو کیا کرتے؟

وارث شاہ آج ہوتے تو کیا کرتے؟


لاہور(24نیوز) وارث شاہ آج ہوتے تو کیا کرتے؟  یہ مرکزی خیال ہے لاہور میں جاری تھیٹر فیسٹیول کے پانچوں روز پیش کئے گئے ڈرامہ ”اج اکھاں وارث شاہ نوں “ کا جسے دیکھنے کیلئے شائقین کی ایک بڑی تعداد پہنچی اور پسندیدگی کا اظہار کیا.

صوفی تبسم اکیڈمی کے تحت ڈراما اج اکھاں وارث شاہ نوں الحمرا کے تھیٹر فیسٹیول کا حصہ بنا جس کی کہانی معروف صوفی شاعر وارث شاہ پر ہے. ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ اگر آج وارث شاہ ہوتے تو کیا کرتے.  عشق پیار محبت اور امن کے حامی وارث شاہ کے کردار کے ساتھ دیگر کرداروں نے بھی شائقین سے اپنی پرفارمنس سے خوب داد سمیٹی. ڈرامے کو بڑی خوبصورتی سے پیش کیا گیا اور حاضرین نے فنکاروں کو بھرپور داد دی جبکہ الحمراانتظامیہ کا کہنا تھا کہ فیملیز کو معیاری تھیٹر کی طرف راغب کریں گے ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔