بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب



اسلام آباد(24 نیوز)بھارتی فوج اورمیڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، پاکستان اور بھارتی افواج کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا،نہ تو کوئی فوجی غائب ہوا ہے نہ ہی کوئی دراندازی کا واقعہ پیش آیا ہ، کشمیر پر امریکی ثالثی کی پیش کش، بھارت دراندازی کے مردہ گھوڑے کو دوبارہ زندہ کرنے کی ناکام کوششیں کررہا ہے۔

مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کی پیش کش کے بعد بھارتی فوج اور میڈیا کی جانب سے جھوٹے پروپیگنڈوں کا ڈراپ سین ہوگیا۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بھارتی افواج کے درمیان کوئی رابطہ ہوا نہ کوئی فوجی غائب ہوا ہے نہ ہی کوئی دراندازی۔بھارتی فوج نے بھارتی حکومت کو آگاہ کیاتھا کہ اس سال کوئی دراندازی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

ذرائع بتاتےہیں کہ بھارت جھوٹی پروپیگنڈے کے ذریعے دراندازی کے مردہ گھوڑے میں دوبارہ جان ڈالنا چاہتا ہے۔ کشمیر پر امریکی ثالثی کی پیشکش کے بعد بھارت ہٹ دھرمی کے باعث ایسی حرکتیں کررہا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer