عمران خان ، جہانگیر ترین نااہلی کیس میں بھی مجھے نااہل قرار دیا جائیگا:نواز شریف

عمران خان ، جہانگیر ترین نااہلی کیس میں بھی مجھے نااہل قرار دیا جائیگا:نواز شریف


اسلام آباد(24 نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز ، کیپٹن (ر) صفدر کی احتساب عدالت پیشی ، سماعت ایک بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شزیف ، مریم نواز ، کیپٹن (ر) صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی ہوئی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ لگتا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کیس میں بھی مجھے نااہل قرار دے دیا جائے گا۔

عدالت نے سماعت ایک بجے تک ملتوی کر دی ، حسن اور حسین نواز کو بھی آج اشتہاری قرار دیئے جانے کا امکان ہے۔