امریکی وزیر دفاع آج پاکستان پہنچیں گے ،وزیراعظم،آرمی چیف سے ملاقاتیں کرینگے

امریکی وزیر دفاع آج پاکستان پہنچیں گے ،وزیراعظم،آرمی چیف سے ملاقاتیں کرینگے


اسلام آباد(24 نیوز)امریکی وزیر دفاع آج پاکستان پہنچیں گے ، وزیراعظم شاہد خاقان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریںگے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس آج پاکستان پہنچیں گے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقاتیں کریں گے۔

جیمز میٹس کہتے ہیں پاکستان سے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کا مطالبہ کریں گے۔