اسلام آباد:پولیس کا مشترکہ آپریشن،35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا


اسلام آباد(24 نیوز)حساس اداروں اور وفاقی پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن ، 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا  ،  مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور اسلام آباد پولیس کا تھانہ سہالہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔

سرچ آپریشن کے دوران 35 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا  ،  دو موٹر سائیکل بھی تھانہ میں بند کر دیئے گئے ہیں۔

سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانا ہے۔