سپیڈو بس مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی


لاہور (24نیوز) سپیڈو بس مسافروں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ سپیڈو بس سروس مفت کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سپیڈو بس مسافروں کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی ہے کہ بس سروس کو مفت کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ  سفری کارڈ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

سستے سفر کا منصوبہ ناکام ہو گیا،سفری کارڈز سپیڈو بس کامیابی میں سب سے بڑی رکاوٹ بننے لگا،جس کے باعث وزیر اعلیٰ نے سپیڈو بس مفت کرنے کی منظوری دیدی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ کارڈ ختم کر کے عام سفر کتنے کی منظوری دی جائے۔